شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چالیس ایکڑ پرمحیط چترال اکنامک زون سمیت دیگرزونز کا افتتاح بھی عنقریب کیا جائیگا۔کامران بنگش

چالیس ایکڑ پرمحیط چترال اکنامک زون سمیت دیگرزونز کا افتتاح بھی عنقریب کیا جائیگا۔کامران بنگش

پشاور (چترال آفیئرز)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے بدھ کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ خیبر پختونخوا حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے جس کی فیز 1 اور فیز 2 کا افتتاح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری سے پورے صوبے کی آبادی کو 10 لاکھ تک صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کے لئے 18 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی پر بات کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں صنعتی ترقی اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اکنامک زونز کا جال بچھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نوشہرہ اکنامک زون کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے اکنامک زون میں صنعتیں لگانے والے صنعتکاروں میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم بھی کیے۔

 

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے معاون خصوصی نے ریمارکس دیئے کہ اکنامک زون کا یہ توسیعی منصوبہ 76 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ جس سے بلواسطہ اور بلاواسطہ 12 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اور ابتدائی طور پر 1.6 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے جلوزئی اکنامک زون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبوں سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس سے پہلے 6.3 بلین روپے کے 257 ایکڑاراضی پر محیط جلوزئی اکنامک زون کا افتتاح کیا گیا تھا۔ جسمیں سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اس منصوبے سے 41000 سے زائد روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔رشکئی اکنامک زون کو گیم چینجر کہتے ہوئے معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون خیبر پختونخوا کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا اس کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا جس سے 2 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب 189 ایکڑ پر محیط ڈی آئی خان اکنامک زون کا افتتاح بھی کیا جائیگا جس سے 1.5 بلین کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس سے 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ 40 ایکڑ پر محیط چترال اکنامک زون، 89 ایکڑ کے غازی اور 400 ایکڑ کے بنوں اکنامک زونز کا افتتاح بھی عنقریب کیا جائے گا۔صنعت کو سستی بجلی فراہمی بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے واضح کیا کہ صنعتی ترقی کے لئے ویلنگ ماڈل کے ذریعے صنعتی یونٹوں کو ملاکنڈ تھری،دارل خوڑ، رانولیہ اور مچئی پاور ہائیڈرو سٹیشن سے سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے جسکی منظوری کابینہ نے دی ہے جبکہ منصوبے پاور سٹیشن سے 137 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہ بجلی سستے نرخوں پر صنعتوں کو فراہم کرنے سے صوبے میں صنعتی انقلاب اجائیگا۔بہترین مواصلاتی نظام کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے پاکستان تحریک انصاف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملی ہے۔

 

تقریبا 34 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اور جنوبی اضلاع کے لئے پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان منصوبے پر بھی جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائیگا۔ منصوبے کے پی سی ون اور ڈیزائن کی منظوری کے لئے اس کو متعلقہ فورم کو بھیجا گیا ہے۔ 258 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 4 سالوں میں مکمل ہوگا۔ 360 کلومیٹر کا یہ منصوبہ 6 لین پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے سفری سہولت سمیت تجارت کو بھی فروغ ملیں گا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کو سفری سہولیات میں آسانی پیدا کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ بھی خیبر پختونخوا حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے۔ بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت صوبے اور خاص کر پشاور کے عوام کو مہیا کی گئی ہے۔ بی آر ٹی کے افتتاح سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مین کاریڈور کے علاوہ فیڈر روٹس بھی کھولے جارہے ہیں گزشتہ دنوں ڈبگری گارڈن فیڈر روٹس کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان ہاوسنگ سکیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق تعمیراتی شعبے پر بھی خاص توجہ دی ہے۔ اس سلسلے میں پشاور حیات آباد ہائی رائز فلیٹس، کوہاٹ جرمہ ہاوٗسنگ سکیم،جلوزئی ہاوٗسنگ سکیم، سی پیک سٹی جس کے لئے 80 ہزار کنال زمین حاصل کی گئی جبکہ 40 ہزار کنال زمین ایف ڈبلیو او کے حوالے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ حویلیاں ھاوٗسنگ سکیم ایبٹ آباد, سول کوارٹر فلیٹس پشاور, میڈیا کالونی ڈنگرام سوات اور سوڑیزی ریزیڈینشیا پر کام تیزی سے جاری ہے ان منصوبوں کی تکمیل س

Facebook Comments