شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال ضلعی انتظامیہ کا مختلف ہوٹلوں کا دورہ،مختلف صارفین میں فری پولیتھین بیگز تقسیم

اپرچترال ضلعی انتظامیہ کا مختلف ہوٹلوں کا دورہ،مختلف صارفین میں فری پولیتھین بیگز تقسیم

اپرچترال(چترال آفیئرز)کورونا سے متعلق ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے سلسلے میں جمعہ18دسمبرکو شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنرمستوج نے اپرچترال میں قائم متعدد ہوٹل اورریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔ ہوٹل وریسٹورنٹس مالکان کو ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے اوران SOPsکو اپنے روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے حوالے سے ہدایات کی گئی اورخلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین کاروائی سے متعلق انہیں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے محی الدین سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر اپرچترال ضیاءالرحمن، ٹی،ایم،او مستوج اور صدر بازاریونین بونی کے ساتھ ملکرہیڈکوارٹراپرچترال میں مختلف صارفین میں فری پولیتھین بیگز تقسیم کیے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!