شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال،امریکی شہری کا ایک کروڑ 31لاکھ روپے کےعوض توشی شاشا کنزرونسی میں مارخور کا شکار

چترال،امریکی شہری کا ایک کروڑ 31لاکھ روپے کےعوض توشی شاشا کنزرونسی میں مارخور کا شکار

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) امریکن شہری جوزف بریڈفورڈ نے چترال شہر کے قریب واقع توشی شاشا کنزرونسی میں 39انچ سینگ کے حامل مارخور کا شکار کرلیا جس کے لئے انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے ایک کروڑ 31لاکھ روپے میں پرمٹ حاصل کرلیا تھا۔البرہان کنزرویشن سوسائٹی کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے بتایاکہ امریکن شہری کی شکار کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اٹومیٹک رائفل کے بجائے تیر اور کمان کا استعمال کیا ہے اور چھ دنوں کی مسلسل کوشش کے بعد وہ شکارکرنے میں کامیاب ہوگئے۔ شہزادہ سکندرالملک کا مزید کہنا تھاکہ امریکن شہری نے تیر اور کمان کے ذریعے سب سے بڑے سائز کا مارخور کا شکار کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!