شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا تحفہ۔چترال کو سی پیک میں شامل کرلیا گیا،3 ماہ کے اندر باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔سجاد احمد خان

چترال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا تحفہ۔چترال کو سی پیک میں شامل کرلیا گیا،3 ماہ کے اندر باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔سجاد احمد خان

اسلام آباد (نمائندہ چترال آفیئرز)چترال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور بڑا تحفہ۔چترال کو سی پیک میں شامل کرلیا گیا،3 ماہ کے اندر باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے صدر سجاد احمد خان نے وفاقی وزیر مراد سعید سے اس حوالے ملاقات کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ چترال کو سی پیک میں شامل کرنے اور 3  ماہ کے اندر کام شروع کرناوزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید کا چترال سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یاد رہے چترال کے سیاسی مخالفین عوام کو گمراہ کر رہے تھے کہ چترال کو سی پیک سے نکالا گیا ہے۔چترال سی پیک میں شامل ہی نہیں تھا، مگر وزیر زادہ کے انتھک کوششوں سے چترال کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے  تحریک انصاف کی حکومت ملک میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پلاننگ کررہی تھی۔ جس کے تحت پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے سی پیک چترال روٹ بھی انہی منصوبوں میں شامل ہے جسے گزشتہ حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا تھا جس سے چترال میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ،  بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Facebook Comments