شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی۔۔

اپر چترال انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی۔۔

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) شاہ سعود  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر  شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ہیڈکوارٹر بونی اور اس سے متصل علاقوں کے بازاروں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کاروباری حضرات کی طرف سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ان کے خلاف کاروائی کرنا مقصود تھا۔ دوران انسپکشن انہون نے تمام کاروباری حضرات کو آپنے اپنے دکانوں کے اندر نرخنامہ آویزان کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ انہون نے کہا کہ نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments