شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اورغوچ جاتے ہوئے گاݱی حادثے کا شکار۔۔ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی۔

اورغوچ جاتے ہوئے گاݱی حادثے کا شکار۔۔ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی۔

 

چترال(چترال آفیئرز) لوئر چترال کے مقام اورغوچ جاتے ہوئے ہائیلکس ڈاڈسن نوغورگی میں اترائی میں اترتے ہوئے اچانک پریک فیل ہونے کی وجہ سے پل سے ٹکرا کر دریائے چترال میں گرنے سے بچ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کے ساتھ موقعے پہنچے اور گاڑی کو ریکور کرکے مالک کے حوالے کر دیا، موقعے پر موجود مقامی افراد نے ریسکیو کےجوانوں کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور چترال ٹاؤن کے اندر ریسکیو1122 کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا.

Facebook Comments