شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے قابل فخرفرزند الیاس احمد ولد قاضی سعید احمد نے پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ امتحان پاس کرکے نائب تحصیلدار منتخب ہوگئے

چترال کے قابل فخرفرزند الیاس احمد ولد قاضی سعید احمد نے پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ امتحان پاس کرکے نائب تحصیلدار منتخب ہوگئے

پشاور (چترال آفیئرز) خیبر پختونخوا پبلک سروس کے تحت منعقدہ نائب تحصیلدا (B-14) نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ چترال سے تعلق رکھنے والے دو قابل فخر فرزند الیاس احمد ولد قاضی سعیداحمد اور مظہر الحق ولد جعفر حیات نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا۔ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے کچھ عرصہ پہلے نائب تحصیلدار(B-14)کی25آسامیوں کیلئے اشتہار دیا تھا۔ جسکے جواب میں کمیشن کو14717درخواستیں موصول ہوئیں اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو شارٹ لسٹنگ مقصد کیلئے 23نومبر 2019کو مذکورہ آسامیوں کیلئے قابلیتی امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں تقریبا682امیداوروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ مقابلے کا امتحان 20اکتوبرتا24اکتوبر2020منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں مجموعی طور پر 332امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔

جس میں 107امیدواروں نے مقررہ نصاب کے مطابق تحریر ی امتحان پاس کیا۔ تمام پاس شدہ امیدواروں کو تفسیاتی تجزیے اور زبانی امتحان کیلئے بلایا گیا۔ جن میں  چترال کے دو قابل فخر فرزندوں نے مقابلے کا امتحان پاس کرکے نائب تحصیلدار منتخب ہوگئے ۔

Facebook Comments