شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ حقوق کی کال پراپرچترال میں احتجاجی جلسہ،۳فروی تک کا ڈیڈ لائن

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ حقوق کی کال پراپرچترال میں احتجاجی جلسہ،۳فروی تک کا ڈیڈ لائن

 

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں گزشتہ کئی دنوں سے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال کی کال پرآج چرون میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کرکے اپنے احتجاج ریکارڈ کرائی۔

جلسہ کی صدارت صدر تحریک مختار احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تحریک کے سرگرم رکن اورنوجوان سیاسی قیادت پرویز لال نے انجام دی اور مہمانِ خصوصی ریٹائرڈ صوبیدار احمد نورحسین تھے۔ابتدا میں پرویزلال نے حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے بارے تفصیل سے بریفینگ دی۔ مقررین جن میں قابل ذکرریٹائرڈ ایس۔ایم قربان علی،وزیر شاہ،حسین زرین،محمد علی شاہ،محی الدین،عارف اللہ،رحمت سلام لال،میر ایوب،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن لال،سلطان نگاہ،شاہ وزیر لال،عبداللہ جان،سید سردار حسین شاہ، صوبیدار نو رحسین،اور صدرِ جلسہ صدر تحریکِ حقوق اپر چترال مختار احمد شریک تھے،محکمہ پیڈو، واپڈا، عوامی نمائیندہ گان اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مایوس کُن قرار دیکر شدید تنقید کی۔ اور عوامی نمائیندوں کو عوامِ اپر چترال کو بے یارو مدد گار چھوڑنے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

 

متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی جلد بحالی کے ساتھ ساتھ اپر چترال میں گریڈ اسٹیشن قائم کی جائے تب تک کوغوزی سوئچ یارڈ سے اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے اور شیڈو کے دفتر اور شکایت افس بونی منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ متفقہ قرار داد کے ذریعے عوامی نمائیندہ گان ایم۔این۔اے،ایم۔پی۔اے، اور تحریکِ انصاف اپر چترال کے ضلعی صدر رحمت غازی کو ایک ہفتے کے اندر بونی اکر مسلہ مستقل بنیادوں پر حل کرانے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔ بصورتَ دیگر جو بھی شدیدعوامی ردِ عمل ہوا تو اس کی زمہ داری عوامی نمائیندوں، پیڈو، وپڈا اور ضلعی انتظامیہ عائد ہوگی۔ تین فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ تاریخ گزرنے کے بعد عوام اپر چترال اپنا لایحہ عمل مرتب کریگی۔اگر تین فروری سے قبل مسلہ حل نہ ہوا تو بونی میں بھر پور انداز میں جلسہ منعقد کیا جائیگا۔ جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ طے کیا جائیگا۔

 

یادرہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔پیڈو اور واپڈا اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھرکر اپر چترال کی عوام کو بجلی کی سہولت سے یکسر محروم رکھے ہوئے ہیں۔ایک طرف سردیاں عروج پرہیں تودوسری جانب کرونا کی بنا آن لائن کلاسیں ہیں جبکہ بجلی ناپید ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کی مستقبل خطرے سے دوچار ہے، کاروباری طبقے بچوں کے پیٹ پالنے سے قاصر ہیں تو دوسری طرف گھریلوی صارفین مشکلات سے دوچارہیں۔ ان حالات کی بنا پر صارفین اس سخت سردی کے باوجود سڑکیں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!