شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترالی خواتین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ڈی پی او چترال سونیا شمروز

چترالی خواتین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ڈی پی او چترال سونیا شمروز

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ٹاؤن ہال چترال میں پی ٹی آئی لوئر چترال کے حلقہ ء خواتین کی طرف سے زبردست پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ پروگرام کے چیف گیسٹ ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز صاحبہ تھیں۔پروگرام میں لوئر چترال کی صدر صفت گل ، جنرل سکرٹری عابدہ شریف، نائب صدر رخسانہ بی بی اور پی ٹی آئی یوتھ کے نومنتخب صدر حاجی شفیق کے علاوہ خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کی میزبان خواتین رہنماؤں کی طرف چترالی خواتین کو درپیش مسائل کی بابت ڈی پی او لوئر چترال محترمہ سونیا شمروز کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی پی او چترال نے اپنی اسپیچ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین ونگ کو اعتماد میں لے کر خواتین کے تمام ایشوز کو حل کیا جائے گا۔ اس کے لئے بحیثیت ڈی پی او اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Facebook Comments