شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / انجمن دعوت عزیمت چترال کی کال پر چترال میں گذشتہ روز چنیوٹ میں قتل ہونے والے چترال کی بیٹیوں کے لئے احتجاج

انجمن دعوت عزیمت چترال کی کال پر چترال میں گذشتہ روز چنیوٹ میں قتل ہونے والے چترال کی بیٹیوں کے لئے احتجاج

چترال (   نمائندہ چترال آفیئرز ) انجمن دعوت عزیمت چترال کی کال پر چترال پی آئی اے چوک میں گذشتہ روز چنیوٹ میں قتل ہونے والے چترال کی بیٹی کے لئے احتجاج کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا۔ کہ ملزم کو کھٹہرے میں لاکر انہیں قانونی سزا دی جائے۔ تاکہ آیندہ کوئی اس قسم کا بھیانک قدم نہ اٹھا سکے۔ اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ چترال سے بلا تحقیق شادی کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ تاکہ یہ دن دیکھنا نہ پڑے۔ انہوں نے کہا۔کہ اب تک درجنوں چترال کی شادی شدہ بیٹیاں اپنے شوہروں اور سسرالیوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لیکن کسی ایک کو بھی اس کئے پر سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی۔ کہ شادی سے پہلے خاندان اور رشتے کے بارے پولیس اور انجمن دعت عزیمت کے ذریعے ضرور تحقیق کروائیں۔ تاکہ اس قسم کے حالات سے واسطہ ہی نہ پڑے۔ انہوں ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا۔ کہ وہ اپنے ذریعے سے اس ظلم و زیادتی کے خلاف کاروائی میں متاثرہ خاندان کی مدد کریں۔ انہوں نے چوری چھپے شادی کروانے میں کردار ادا کرنے والے دلالوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شادی چینوٹ پنجاب میں ہوئی تھی۔ جسے کمسن بچی سمیت نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاوند نے قتل کر دیا ہے۔ انجمن دعوت وعزیمت چترال کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اب تک تیس سے زیادہ چترال کی بیٹیوں کی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے چترال کے تمام آئمہ مساجداور علما ء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے عوامی سطح پر گاوں گاوں آگہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جلسے سے عنایت اللہ اسیر، صلاح الدین طوفان اور شریف اللہ نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments