شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مڈاک لشٹ چترال میں منعقد ہونے والا ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر،کنیڈین ہائی کمشنر مہمان خصوصی تھے۔

مڈاک لشٹ چترال میں منعقد ہونے والا ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر،کنیڈین ہائی کمشنر مہمان خصوصی تھے۔

چترال(چترال )چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی محکمہ سیاحت، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے منعقد ہونے والے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اتوار کے روز اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور ونٹر سپورٹس کے شائقین نے شرکت کیں۔ فائنل میں کنیڈین ہائی کمشنر، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ڈپٹی کمشنرچترال حسن عابد، ڈی پی او چترال مس سونیا شمروز خان، ونٹر فیڈریشن سکواڈرن لیڈر شاہد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کیساتھ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں حصہ لیا۔۔ فیسٹیول کے موقع پر کالاش ثقافتی ڈانس، چترال کے روایتی ثقافتی شو کا بھی اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل رہا۔ تحصیل دروش کے پسماندہ اور دورافتادہ مڈک لشٹ کی برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کیں۔ کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمورفائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاوہ پیرا گلائیڈنگ،علاقائی روایتی ثقافتی پروگرام منعقد ہو ئے، بون فائر، بار بی کیو اور محفل موسیقی کی محفلیں سجائی گئیں۔ مڈک لشٹ ویلی میں ان تین دنوں کے دوران جنگل میں منگل کا سماں رہا۔ فیسٹیول میں سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ ساتھ کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کے ساتھ بھی آئس ہاکی کے تین کھلاڑی فیسٹیول میں آئے ہوئے تھے۔اہتمام کیا گیا جس سے سیاح اور شائقین محظوظ ہوئے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!