شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فلک نازچترالی کو پی ٹی آئی نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کردیا

فلک نازچترالی کو پی ٹی آئی نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کردیا

چترال(چترال آفیئرز) حکمران جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق چترال سے فلک ناز کو خیبر پختونخوا سےپی ٹی آئی نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر سینیٹ کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

 

محترمہ فلک ناز نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد2013 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو وہ پیپلز پارٹی کی ضلعی خواتین ونگ کی سربراہ تھیں۔ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ایک اور مخصوص نشست کا ٹکٹ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے خواہاں بہت سے افراد تھے لیکن پی ٹی آئی کی خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کی سربراہی والی محترمہ فلک ناز کے نام کو حتمی طور پر وزیر اعظم عمران خان نے حتمی شکل دے دی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!