شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پشاور میں ROSEکی طرف سے دو مختلف تقاریب میں طالب علموں میں وظائف تقسیم

پشاور میں ROSEکی طرف سے دو مختلف تقاریب میں طالب علموں میں وظائف تقسیم

پشاور(   نمائندہ چترال آفیئرز ) چترال میں باصلاحیت مگر کم مالی وسائل رکھنے والے طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم میں مالی معاونت کے لئے کوشان ادارہ ROSEنے اپنے اعلان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبے کے مختلف میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والے پشاور میں پیر کے روز پشاور میں منعقدہ دو مختلف تقاریب میں طالب علموں میں وظائف تقسیم کئے۔پہلی تقریب کے مہمان خصوصی پشاور کے معروف بزنس مین اور ROSEکا لیڈنگ ڈونر عامر انصاری تھے جبکہ ریشن سے تعلق رکھنے والا معروف فٹ بالر فیصل اعزازی مہمان تھے جس میں چترال کے کوٹے پر ایوب میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے والا شعیب الدین ولد شرف الدین کو داخلہ فیس اور دیگر اخراجات کے لئے رقم دی گئی۔ اسی طرح دوسری تقریب میں اپر چترال کے زئیت سے تعلق رکھنے والا زبیر حکیم ولد شیر حکیم کو خیبر میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے میں ایڈمشن لینے میں کامیاب ہونے پر وظیفے کا چیک دیا گیا جس میں شندور ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر حاجی نقیب احمد مہمان خصوصی تھے۔ دونوں تقاریب میں ROSEکے چیر مین ہدایت اللہ موجودتھے۔ ان دونوں مواقع پر انہوں نے چترال کے مخیر اور علم دوست حضرات کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی تعاون سے وہ علم کے حصول میں ضرورت مند طالب علموں کی معاونت کررہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رہنا چاہئے جس کے لئے سب کو آگے آکر اس کوشش میں مقدور بھر حصہ لینا چاہئے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!