شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / گرم چشمہ میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،سابق ناظم محمد حسین مہمان خصوصی

گرم چشمہ میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،سابق ناظم محمد حسین مہمان خصوصی

 

گرم چشمہ ( چترال آفیئرز )گر م چشمہ واحت میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال وارڈ گرم چشمہ لٹکوہ محمدحسین نے کھلاڑیوں اورشائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خود والی بال سے دلی لگاو ہے شائقین کھیل کا شوق دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوا یہاں کے نوجوان نسل میں صلاحتیوں کا خزانہ موجود ہے۔ ان کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کیلئے صرف مواقع کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ میں پاکستان تحریک انصاف اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیئنر رکن سابق صدر یوسی گرم چشمہ اسرارالدین ،منیجرعجازاحمد، شیررشیداوردیگرمقریرین نے محمدحسین کی یوسی گرم چشمہ کے لئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کچھ مفادپرست عناصر گذشتہ روز سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ لٹکوہ محمدحسین کے خلاف پریس کانفرنس کرکے علاقے کی ترقی کوروکنے کی کوشش کی ہے جوقابل مذمت ہے ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!