شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / آل پارٹیز، تجار یونیں ،ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس, حکومت کی جانب سے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

آل پارٹیز، تجار یونیں ،ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس, حکومت کی جانب سے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال افئیرز) آل پارٹیز، تجار یونیں ،ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس اج 2 مارچ کو  کوثر ایڈوکیٹ کی ریائش گاہ پر منعقد ہوا.

جس میں سابقہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال کے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک کا  اغاز  جمعہ کے روز کو دروش سے شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جمعہ کی نماز کے بعد  دروش بازار میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ منقعد کیا جائے گا.

اور دو دن بعد اتوار کو ایون بازار میں مظاہرہ ہوگا جبکہ 15 مارچ کو چترال بازار میں عظیم الشان  احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا. جس میں تمام پارٹیز ،تجار یونین ،ڈرائیور یونین اور ہرطبقہ فکر و شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیور چترالی عوام  حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کیخلاف صدائے احجتاج بلند کریں گے۔ ایم پی اے ،ایم این اے، دیگر سیاسی قائدین، پشاور اور اسلام اباد میں مقیم چترالی عوام اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پشاور اور اسلام اباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔یہ تحریک منصبوبے کی بحالی تک جاری رہے گی

Facebook Comments