شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال وائلڈ لائف ڈیویژن اور وی۔سی۔سی اوغدیر, بوختلی کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلی حیات 3 مارچ کو منایا گیا

چترال وائلڈ لائف ڈیویژن اور وی۔سی۔سی اوغدیر, بوختلی کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلی حیات 3 مارچ کو منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال افئیرز) ہر سال 3مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) منایا جاتا ہے۔ 20 دسمبر 2019 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےاپنے 68 ویں سیشن میں ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے تعلق سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اغا خان کمیونٹی اسکول میں تقریب ہوئی جس میں طلبہ کی جانب سے تقریری مقابلہ سمیت ڈرائنگ مقابلے بھی منعق کیے گئے تھے۔ چترال وائلڈ لائف فورسٹ افیسر محمد الطاف علی شاہ نے مہمانوں کو عالمی یوم جںگلی حیات میں شرکت پر خوش امدید کیا۔ فورسٹ افیسر محمد الطاف علی شاہ نے عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے جنگلی حیات کی اورعلاقے کے قدرتی وسائل کی بقا میں طالب علموں اور کمیونٹی وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے باہمی کرادار کا زکر کیا۔دونوں کے مابین اس اشتراک کو مزید مضبوط کرنا پر زور دیا۔

تقریب میں شریک طالبات نے بھی تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالی۔ وی۔سی۔سی بوختلی کےپریزیڈنٹ مفتاح الدین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

پروگرام کے آخر فورسٹ افیسر وائلڈ لائف ڈویشن محمد الطاف علی شاہ نے تقریری مقابلوں اور ڈرائنگ کے مقابلوں میں شریک طالب علموں میں تقسیم کیے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!