شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے دونوں اضلاع میں انڈر-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب مکمل

چترال کے دونوں اضلاع میں انڈر-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب مکمل

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز) انڈر-21 کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتحاب مکمل ہوگیا ہے دونوں اضلاع سے نو گیموں کیلئے کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیا جن کو پشاور بھیج دئے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال فاروق اعظم نے چترال  نے چترال کے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ چترال ضلع لوئیر اور اپر چترال دونوں اضلاع سے اکیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کا انتحاب کا سلسلہ گزشتہ دن مکمل ہوا۔ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے چترال کے دونوں اضلاع سے ایسے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا جن کی عمریں اکیس سال سے کم تھی۔ اس مقصد کیلئے باقاعدہ پشاور سے تمام کھیلوں کے کوچ آئے تھے جو کھلاڑیوں سے ٹرائیل لیتے اور ان کا انتحاب کرتے تھے۔ان کھیلوں میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، ٹیکوانڈو،ریسلنگ،جیمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ یعنی وزن اٹھانا شامل تھے۔

اس سلسلے میں گونمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول کے سٹیڈیم میں مارچ پاس بھی ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ مہمان حصوصی تھے جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،محتلف کھیل کے تنظیموں کے صدور،کھلاڑی اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی میدان میں موجود تھے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!