شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق پریس کانفرنس سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی,خوش محمد

کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق پریس کانفرنس سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی,خوش محمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) گرم چشمہ سے تحصیل کونسل کے سابق ممبر خوش محمد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق جو پریس کانفرنس کی تھی، وہ سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی جبکہ انہیں اصل حقائق کا بعد میں علم ہوا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں علاقے کے عمائیدین سراج الدین، قربان نظار، محمد ولی اور علی خان کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ گرم چشمہ سے سابق ممبر ضلع کونس محمد حسین کا کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کاالزام غلط فہمی کی بنا پر انہوں نے لگایا تھا جس پر وہ چیف کلکٹر کسٹم پشاور، سابق محمد حسین اور گرم چشمہ کے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پریس کانفرنس سے جن دوسرے حضرات کو بھی ذہنی تکلیف لاحق ہوئی ہو، ان سب سے معذرت کا خواہان ہیں۔ خوش محمد نے کہاکہ محمد حسین سمیت وادی لوٹ کوہ کی ترقی کے لئے کام کرنے والے تمام حضرات قابل تعریف ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!