شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / دروش؛ رمضان سے پہلے بجلی کی ناجائز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی

دروش؛ رمضان سے پہلے بجلی کی ناجائز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔۔رہنما عوامی نیشنل پارٹی

دروش ( چترال آفیئرز ) اتوار کے روز عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سینئر نائب صدر حاجی غلام احد دروش میں منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد تحصیل دروش میں ناجائز لوڈ شیڈنگ کے خلاف حکومت کو آگاہ کرنا تھا۔

اجلاس سے اےاین پی تحصیل دروش کے سینئر نائب صدر شان محمد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ رمضان سے پہلے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش سخت احتجاج کرے گی۔

 

 

اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما ج( ر) صوبیدار محمد ایوب نے کہا کہ عبادت کے وقت بجلی بند کرنا نہایت ظلم اور نا انصافی ہے۔رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے لوڈ شیڈنگ سحری اور افطاری کے اوقات میں نہ کیا جائے۔

اے این پی تحصیل دروش کے سرپرست اعلٰی بابو محمد عالم نے ڈی سی چترال’اے سی دروش ‘ایم این اے و ایم پی ایز کو خبردار کیا کہ ہمیں سڑکوں میں لانے پر مجبور نہ کیا جائے۔چترال میں وافر مقدار میں بجلی ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔حکومت چترال میں بجلی کی پیداواری کا رائیلٹی بھی چترال کے عوام کو دیں۔

 

 

اجلاس میں تحصیل جنرل سیکرٹری عباس حسین’تحصیل نائب صدر اول ر صوبیدار عبدالرشید’تحصیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری توقیر احمد’تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سراج محمد ‘تحصیل فنانس سیکرٹری عاطف الرحمٰن’تحصیل آفس سیکرٹری محمد زادہ’ سینئر رہنما بابو سید اللہ’سینئر رہنما سردار حکیم’اکبر بادشاہ’منظور الہی’ اور احسان اللہ ودیگر نے شرکت کی۔

 

Facebook Comments