شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدراور اراکینِ کابینہ کی حلف برداری تقریب

چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدراور اراکینِ کابینہ کی حلف برداری تقریب

پشاور(چترال آفیئرز)چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر خالق داد اور اراکینِ کابینہ نے اتوار کے روز پشاور پریس کلب میں ہونے والے تقریب میں حلف اٹھا لئے۔

تقریب حلف برداری میں چترال سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی جن میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، صحافی برداری اور طلباء شامل تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمان تھے ،جب کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل ولی صدارت کررہے تھے۔ نو منتخب صدر اور کابینہ سے صدر محفل پروفیسر اسمعیل ولی نے عہدوں کا حلف لیا۔

صدر خالق داد اور ساتھی ممبران آج سے قانونی طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آج سے وہ اور ان کی کابینہ کے ممبران سی ایس اے کے آئین کے مطابق اور چترالی طلباء کے فلاح و بہبود کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

سی ایس اے کی اس بار کی کابینہ میں سی ایس اے (CSA) کے تاریخ میں پہلی بار طالبات (female Students) اور مدارس کے طلباء کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے مسائل کو صحیح طریقے سے تدارک کیا جاسکے۔

تقریب کے اختتام پر نو منتخب صدر نے شرکاء محفل سے خطاب کیا اور شرکاء محفل اور چترالی طلباء کا ان پراعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ چترالی طلباء کا بے لوث خدمت کریں گے اور چترالی طلباء کے مفاد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!