شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ریڑھی پر سبزی اور میوہ فروشوں کے خلاف ٹی ایم اے چترال کی کاروائی،ریڑھی بانوں کا احتجاج، روڈ بلاک

ریڑھی پر سبزی اور میوہ فروشوں کے خلاف ٹی ایم اے چترال کی کاروائی،ریڑھی بانوں کا احتجاج، روڈ بلاک

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) منگل کے روز اتالیق پل اور آس پاس ریڑھی پر سبزی اور میوہ فروشوں کے خلاف ٹی ایم اے چترال نے کاروائی کرتے ہوئے کئی ریڑھی بانوں کو جرمانہ کیا تو ایک سو کے لگ بھگ ریڑھی مالکان اور قریبی سبزی منڈی میں ہول سیل ڈیلروں نے اڈے کے قریب سڑک بلاک کردیا جہاں جا بجا کینو اور دوسرے فروٹ بکھرے دیکھے گئے۔ ریڑھی بانوں کے مطابق ٹی ایم اے اہلکاروں نے انہیں جرمانے کرنے کے بعد ریڑھیاں الٹ دی جبکہ ٹی ایم اے والوں کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں نے خود ہی ریڑھیاں الٹ دی۔ بعد ازاں ایس ایچ او چترال انسپکٹر سجاد حسین اورٹی ایم او مصباح الدین موقع پر پہنچ کر روڈ پر ٹریفک بحال کردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم بھی موقع پر پہنچ کر ریڑھی بانوں سے مذاکرات کئے اور بدھ کے روز ان کے نمائندوں اور ٹی ایم اے کا اجلاس میں اپنے دفتر میں طلب کرلیا جس کے بعد بازار میں ریڑھی پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کے مقامات مخصوص کردئیے جائیں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!