شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈسڑکٹ بارایسوسی ایشن اپرچترال کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب

ڈسڑکٹ بارایسوسی ایشن اپرچترال کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب

اپر چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری بونی میں منعقد ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،اپرچترال نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں ڈسڑکٹ سیشن جج اپر چترال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ، سینر سول جج اور سول جج اپر چترال ، ایس ڈی پی او اپرچترال اور ٹی ایم او اپرچترال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے نو منتخب کابینہ میں ڈسٹرکٹ بار اپر چترال کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ نواب خان،وائس پرزیڈننٹ مفتاح الدیں شاہ ایڈوکیٹ، ممتاز علی قاضی ایڈوکیٹ جنرل سیکڑی ،عتیق خوشوقت ایڈوکیٹ فنانس سیکریٹری نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔

 

Facebook Comments
error: Content is protected !!