شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ممبران اسمبلی اور انتظامیہ بازار کے مسائل پر توجہ دیں، ناکارہ سولر سسٹم کو درست کیا جائے۔صدر تجاریونین

ممبران اسمبلی اور انتظامیہ بازار کے مسائل پر توجہ دیں، ناکارہ سولر سسٹم کو درست کیا جائے۔صدر تجاریونین

چترال ( چترال آفیئرز ) صدرتجار یونین چترال شبیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے لیکر ابتک چترال بازار میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ، ریاستی دور کا پرانا بازار اسی حالت میں موجود ہے ۔ نہ منتخب ممبران اسمبلی کی طرف سے کوئی کام کیا گیا اور نہ انتظامیہ توجہ دیتی ہے ۔ سابق ڈپٹی کمشنر چترال شہید اسامہ وڑائچ نے فٹ پاتھ بنانے کیلئے بازار کے دونوں اطراف خوب توڑپھوڑ کرایا مگر ابھی تک فٹ پاتھ نہیں بنے ۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ سن 2017میں بازار میں سولر سسٹم لگایا گیا مگروہ ناقص کھمبے ابھی تک لاوارث پڑے ہیں نہ ٹھیکہ دار سے پوچھ گچھ ہوئی اور نہ متعلقہ محکمہ ٹس سے مس ہوئی جبکہ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بازار اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔

بازار کی خوبصورتی کیلئے فنڈز آتے ہیں مگر بازار میں استعمال نہٰیں ہوتے ، کلوٹ اکثر بند پڑے ہیں ان کو کھولنے کا کوئی انتظام نہیں ، بازار میں ریاستی دور میں نصب بجلی کے ٹرانسفرلوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے آئے روز جل جاتے ہیں جبکہ نئے پلازہ بننے کے ساتھ دکانوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مگر پانی ودیگر سہولیات میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

صدرتجار یونین نے ممبران اسمبلی کے ساتھ ضلعی انتطامیہ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ بازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔وفاقی حکومت کی خطیررقم سے تعمیر شدہ ناکارہ سولر سسٹم کو درست کرایا جائے ۔

 

 

Facebook Comments