شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی کاروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی کاروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برامد کرکے افغان شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائک اپریشن کیا گیا جس کے دوران دروش بازار میں واقع ایک دکان پر چھاپے کے دوران آفتاب ولد محمد اعظم مہاجر کے دوکان سے 21850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈینامائیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے برآمد شدہ پاوڈر اور دھماکہ خیز مواد کو اپنی ملکیتی بتلاکر اپنے آپکو ایک کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن بتلایا اور مزید انکشاف کیا کر وہ یہ مواد تخریب کاریوں میں استعمال کرنے کے لئے رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ایسے شرپسند عناصر کو چترال کے پرُامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سوات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعہ 7اور ایکسپلوسیوز ایکٹ کے دفعہ 4/5کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا دس دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments