شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / حالیہ سال موسم بہار میں ہونے والی طویل دورانیے کیتیزاور طوفانی بارشوں نے وادی تریچ میں تباہی مچا دی

حالیہ سال موسم بہار میں ہونے والی طویل دورانیے کیتیزاور طوفانی بارشوں نے وادی تریچ میں تباہی مچا دی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) حالیہ سال موسم بہار میں ہونے والی طویل دورانیے کی

تیزاور طوفانی بارشوں نے وادی تریچ میں تباہی مچا دی,کئی لوگ چھت منہدم ہونے اور دیواریں گرنے کی وجہ سے رہائشی مکانات سے محروم ہو گئے, اور وہ کئی کئی ہفتوں تک کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہو گئے.

ان لوگوں کی دادراسی کے لئے  الایثار یلفیئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائیزیشن تیریچ اپر چترال کی پلیٹ فارم سے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیرزادہ صاحب کی تواسط سے ضلعی انتظامہ اپر چترال کو اگاہ کیا گیا.

اس موقع پر اے ڈی سی اپر چترال جناب عرفان الدین صاحب اور اے سی اپر چترال جناب شاہ عدنان صاحب  نے ایک ٹیم دو مرتبہ  قاضی اظہرالحسن کی قیادت میں تباہ شدہ رہائشی مکانات کی فزیکل ویریفیکشن کے لیے تریچ اپرچترال بیھج دی.

قاضی صاحب  انتہائی دیانت داری, حلوص اور لگن سے  فزیکل ویریفیکشن  مکمل کر لی اور کل ڈی ڈی ایم او اپر چترال جناب شاہ عدنان نے ایمر جنسی طور پر نان فوڈز پیکجز جس میں ٹینٹ , میٹریس,  کمبل اور کیچن کے لیے سامان تریچ اپر چترال بھیجوا دی جو تاریخ میں پہلی مر تبہ وادی تریچ میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حقیقی مستحقین تک پہنچا دئیے گئے.

جس پر علاقہ مکین معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ صاحب,  اے سی/ڈی ڈی ایم او اپر چترال شاہ عدنان صاحب,  اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین صاحب, تحصیلدار تورکہو موڑکہو امیر عبداللہ خان,  قاضی اظہرالحسن اف کوشٹ کا انتہتائی مشکورو ممنون ہیں جن کی بدولت یہ ممکن ہوئی.

(نوٹ)  یہ امدادی اشیا ایمرجنسی بنیادوں پر متاثریں کو فراہم کی گئی جبکہ نقدی امداد کی فراہمی کو بھی ڈی ڈی ایم او اپر چترال شاہ عدنان کی کاوشوں سے یقینی بنائی جائے گی.

Facebook Comments
error: Content is protected !!