شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / یارخون اوناوچ کے گاڑی حادثے میں جان بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ معروف شخصیت قاری فیض اللہ کااظہار تعزیت،تجہیز وتکفین اور لاشوں کی منتقلی کے لئے نقد مالی تعاون۔

یارخون اوناوچ کے گاڑی حادثے میں جان بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ معروف شخصیت قاری فیض اللہ کااظہار تعزیت،تجہیز وتکفین اور لاشوں کی منتقلی کے لئے نقد مالی تعاون۔

چترال(چترال آفیئرز)چترال کے معروف سماجی ودینی شخصیت قاری فیض اللہ چترال نے اپر چترال کے اوناوچ پل یارخون میں گاڑی کے دلخراش واقعے میں نو قیمتی جانوں کے ضائع پر انتہائی غم وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔حادثے کی اطلاعات ملتے ہی تحصیل مستوج کے علماء کا ایک وفد مولانا فدا الرحمن کی قیادت میں موقع پر پہنچ کر پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی اور قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تجہیز وتکفین اور لاشوں کی منتقلی کے سلسلے میں نقد مالی تعاون بھی کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے علماء کرام کی طرف سے تعزیت اور مالی تعاون پر علماء کرام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!