شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال میں پولیوسے بچاو کے قطرےپلانے کے مہم کابدست اسسٹنٹ کمشنر مستوج افتتاح

اپر چترال میں پولیوسے بچاو کے قطرےپلانے کے مہم کابدست اسسٹنٹ کمشنر مستوج افتتاح

اپرچترال ( نمائندہ چترال ) اپر چترال میں پولیو کے قطرے پلانے کے مہم کا آغاز کردیا گیا، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر رحمت امان، ڈاکٹر فرمان والی، ایم ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی اور دوسرے میڈیکل آفیسرز بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے پیغام میں عوام سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر ے پلواکر عمربھر کی معزوری سے بچانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔

 

Facebook Comments
error: Content is protected !!