شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پرگاڑ مکتب سکول میں بچے پر مبینہ تشدد، ٹیچر کیخلا ف مقدمہ درج، نوکری سے معطل

پرگاڑ مکتب سکول میں بچے پر مبینہ تشدد، ٹیچر کیخلا ف مقدمہ درج، نوکری سے معطل

دروش(چترال آفیرز ) پرگاڑ شیشی کوہ میں مکتب سکول کے ایک بچے پر ٹیچر کی طرف سے مبینہ تشدد اور پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

 

 

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز شیشی کوہ کے گاؤں پرگاڑ میں گورنمنٹ مسجد سکول میں پیش آیا ہے اور اسکی اطلاع بذریعہ ایس ڈی ای او پا کر جمعہ کے روز ہی محکمہ تعلیم کے افسران نے سکول کا دورہ کرکے واقعے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر لیا تھا۔

 

اس حوالے سے دروش پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی ایف آئی آر جمعرات کے روز ہی درج ہوچکی ہے جس میں 34،37سی پی اے کے دفعات لگائے گئے ہیں۔تاہم ملزم نے گرفتاری سے پہلے بی بی اے کرچکا ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ہے ۔

 

محکمہ تعلیم نے جمعہ کے روز مذکورہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو معطل کرکے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ تین دنوں کے اندر انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریگی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!