شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لوئر چترال میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالولی نے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح کیا

لوئر چترال میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبدالولی نے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح کیا

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز ) پولیو کے خلاف تین روزہ مہم کا لوئر چترال میں آغاز کردیا گیا ۔زچہ وبچہ ہسپتال جنگ بازار چترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الولی نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جو 7 سے 9جون تک جاری رہیگا۔اس موقع پر چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد، ڈبلیو ایچ او کی طرف نمائندہ ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان، ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار اور دوسرے اسٹاف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرمان نظار نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سے کم عمر کے تقریبا49 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائے جائنگے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مہم کیلئے 343 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ جن کی نگرانی ۸۰ایریا انچارچ کریں گے۔ جبکہ انکی نگرانی مذید ۱۹ UcMOs کریں گے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!