شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چترال کو اہمیت دی ہے آئیند ہ بھی چترال کو اہمیت دے گی۔اقبال حیات

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ چترال کو اہمیت دی ہے آئیند ہ بھی چترال کو اہمیت دے گی۔اقبال حیات

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) بلاول بھٹو فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات اقبال حیات نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کوچیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے۔پی۔کے انجیئر ہمایوں خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی چترال کو  ہمیشہ اہمیت دیتے آئیں ہیں۔موجودہ صوبائی کابینہ میں ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری کی عہدے پر سابق صوبائی وزیر سلیم خان کو ذمہ داری سونپ کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ پارٹی چترال اور چترالی عوام کے ساتھ محبت اور عقیدہ رکھتا ہے۔چترال کی تاریخ  میں کوئی دوسری مثال موجود نہیں جہاں اتنی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنی صوبائی کابینہ میں کسی بھی چترالی کو عہدہ دیا ہوپاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ہر دور میں چترال کو اہمیت اور عزت دی سلیم خان کی وزارت اور موجودہ صوائی کابینہ میں عہدہ دے کر چترال کے جیالوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز کے نامزدگیوں کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں پہلے سے ہی کچھ عہدے  خالی تھے اور حال ہی میں ہوئے ہیں جن کوپر کرتے وقت چترال کو نظر انداز نہ کیا جائے۔اور ملاکنڈ ڈویژن کے کابینہ میں بھی چترال اپر،لوئر سے تعلق رکھنے والے کسی جیالے کو اس کابینہ میں عہدہ دیا جائے۔تاکہ پارٹی کو ڈویژن کے فارم سے بھی چترال کے دونوں ضلعوں کی نمائندگی ہوجائے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!