شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال وادی بریر کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے دو دنوں سے لگاتارکوششیں جاری

چترال وادی بریر کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے دو دنوں سے لگاتارکوششیں جاری

چترال(چترال آفیئرز) چترال وادی بریر کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کے جوان پیچھلے دو دنوں سے لگاتار کوششیں کر رہے ہیں، درختوں میں لگی آگ کو بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ چترال فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار، چترال پولیس,لیویز کے اہلکار اور مقامی افراد افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ریسکیو1122 کے اہلکاروں، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار، چترال پولیس لیویز اور مقامی افراد کی انتھک محنت سے آگ پر جزوی طور پرقابو پالیا گیا ہے لیکن شام کے وقت تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی آگ دوبارہ درختوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!