شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال مستوج گلگت روڈ پر ٹریفک بحال،ریشن کے مقام پر متبادل عارضی سڑک تعمیر کی گئی

چترال مستوج گلگت روڈ پر ٹریفک بحال،ریشن کے مقام پر متبادل عارضی سڑک تعمیر کی گئی

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز )اپرچترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد سڑک کو ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال کردیا گیا، جو ریشن کے مقام دریا کی کٹائی کی زد میں اکر دریا بردہوچکی تھی ۔اور گزشتہ چار دنوں سے ٹریفک معطل تھی۔ ذرائع کے مطابق اپر چترال انتظامیہ نے ریشن شادر کے متاثرین سے گفت و شنید کرکے چترال مستوج روڈ کیلئے متبادل جگہ کا انتخاب کیا تھا جس پر این ایچ اے نے گزشتہ دن کام شروع کروایا تھا اورآج منگل کی شام مذکورہ مقام سے عارضی ٹریفک بحال کردی گئی ہے جبکہ کل شام تک سڑک کو مکمل ہموار کردیا جائیگا ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!