شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / شندور فیسٹول اپنے وسائل سے مقامی سطح پر منایا جائیگا۔ شہزادہ سکندر الملک

شندور فیسٹول اپنے وسائل سے مقامی سطح پر منایا جائیگا۔ شہزادہ سکندر الملک

مستوج(نمائندہ)چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف پولو پلیئر شہزادہ سکندر الملک نے کہا ہے کہ رواں سال
جشن شندور مقامی سطح پرمنعقد کیاجائے گا.اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شندور فیسٹول کی منسوخی کا اعلان کرکے شائقین پولو کےساتھ سیاحوں کو بھی مایوس کردیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال بھی کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے ساتھ گلگت کی ترقی میں شندور فیسٹول کا بڑا کردار رہا ہے ۔ شندور فیسٹول میں مہمان خصوصی کے طور پر سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت شرکت کرکے یہاں کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرچکے ہیں۔ اور ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد سے علاقے میں سیاحت کو ترقی ملتی ہے ۔ اس فیسٹول کی منسوخی سے چترال کے ساتھ گلگت بلتستان کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔
شہزادہ سکندر نے کہا کہ پولو ہماری شناخت ہے شائقین پولو اورعوامی خواہش کا احترام کرتے ھوئے چترال پولو ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ھے کہ امسال مقامی وسائل سے شندور میلہ منعقد کیاجائے گا.تاکہ ہماری روائتی میلہ برقرار رہے .اور شائقین پولو کے ساتھ اس فیسٹول کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح بھی لطف اندوز ہوسکیں۔


Facebook Comments
error: Content is protected !!