شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے انٹرنل روڈ کی پختگی پر کام شروع کردیا گیا

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے انٹرنل روڈ کی پختگی پر کام شروع کردیا گیا

اپر چترال ( ذاکر محمد زخمی ) طویل انتظار کے بعد اپر چترا ل کے ہیڈ کوارٹر بونی پل تا گولوغو ٹیک ترکول بچھانے کاکام شروع کردیا گیا ۔جو طویل عرصے سے مختلف وجوہات کی بنا تعطل کا شکاررہا۔جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ عام راہگیر بھی انتہائی مشکلات کا شکار تھے۔ ذرائع کے مطابق ترکول بچھانے کا کام دس روز میں مکمل ہوگا۔اور اگلے پندرہ بیس دنوں میں شولڈر وغیرہ بنانے پر لگے گا۔امید ہے کہ اگلے بیس دنوں میں کام مکمل ہوگا جو کہ خوش ائیند بات ہے اس سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئیگی بلکہ بازار بونی کو بھی گردوغبار کی عذاب سے نجات ملے گا۔


Facebook Comments
error: Content is protected !!