شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال کے باشعور عوام سیاسی کارکنان بیرون ملک مقیم چترالی ووٹر لسٹ میں اپنے اور اپنی فیملی ممبران کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ قاضی فیصل احمد سعید

چترال کے باشعور عوام سیاسی کارکنان بیرون ملک مقیم چترالی ووٹر لسٹ میں اپنے اور اپنی فیملی ممبران کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ قاضی فیصل احمد سعید

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) ‎ قاضی فیصل احمد سید ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال نے اپنی ایک پریس ریلیز میں چترال کے دونوں اضلاع کے عوام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور بالخصوص چترال سے باہر مقیم چترالیوں سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کے حالیہ پریس ریلیز کے مطابق کے۔پی۔کے میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے ۔ عام عوام جن کی عمر اٹھارہ سال ہو جن کے شناختی کارڈ بن چکےہیں وہ اپنے موبائل فونز سے 8300 پر میسج کریں اور تصدیق ہونے کے بعد الیکشن کمشن کے آفس واقع زرگراندہ میں جاکر وہاں موجود فارم پر کرکے اپنی ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنے فیملی کے ووٹ کے اندراج کو یقنی بنائیں اندراج کاوقت محدود ہے انہوں نے کہا کہ چترال سے باہر چترالیوں سے گزارش ہے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اس ووٹر لسٹ ہی کے ذریعے آنے والے جنرل الیکشنز میں ہم اپنی قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشت میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں‎۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!