شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال انتظامیہ کاقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کاانعقاد۔۔

اپرچترال انتظامیہ کاقبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کاانعقاد۔۔

اپرچترال(چترال )صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنراپر چترال کے احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ۔ اس حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج

منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، سب ڈویژنل آفیسرز سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو،تحصیلدار مستوج/موڑکہو/تورکہو اور تحصیلدار محکمہ بندوبست اپر چترال نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں سرکاری اراضیات، پُرانے سرکاری روڈز،کھیلوں کے میدان العرض وہ تمام سرکاری جگہے جہاں تجاوز کنندگان غیر قانونی طور پر قابض ہیں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اے،سی مستوج نے

 تمام شراکاء کو حکم دیا کہ وہ سرکاری سڑکوں سے متعلق ریکارڈ جلد از جلد محکمہ بندوبست اپر چترال سے حاصل کریں تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد تجاوز کنندگان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!