شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپرچترال میں منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اگہی واک اور منشیات نذرآتش

اپرچترال میں منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اگہی واک اور منشیات نذرآتش

اپر چترال (نمائندہ چترال آفیئرز ) منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں اگہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اور ساتھ اپر چترال پولیس کی طرف سے مختلف اوقات میں پکڑے گئے منشیات بھی نذر آتش کئے گئے ۔ اگہی واک میں سول جج جمیل فقیر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرفضل معبود ، ایس ڈی پی او مستوج محی الدین ، صدرتجا ریونین محمد شفیع اور چیئرمین چپس رحمت علی جعفر دوست کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کے اخر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اپرچترال پولیس کی طرف سے پکڑے گئے منشیات نذرآتش کئے گئے ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اپرچترال کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔



Facebook Comments
error: Content is protected !!