شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اپر چترال میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج

اپر چترال میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج

اپر چترال ( نمائندہ چترال ) محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مین گودام بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایس،پی ہیڈ کوارٹر اور ڈی،ایف،سی اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے گندم کے موجودہ سٹاک، معیار اور مقدار بھی چیک کئے۔ انہوں نے ڈی ایف سی کو اپر چترال کے تمام سیل پوائنٹس میں گندم کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اور واضح کیا کہ معیار اور مقدار کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں برتا جائے گا۔
دریں اثنا کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج اور ڈی،ایس،پی ہیڈکوارٹر کے ہمراہ کاروباری مقامات،ٹرانسپورٹ اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگانے، ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!