شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کیسو پی ٹی آئی شمولیتی تقریب کا اہتمام،مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 49خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

کیسو پی ٹی آئی شمولیتی تقریب کا اہتمام،مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 49خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چترال (چترال آفیئرز) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کیسو گاؤں میں ایک شمولیتی تقریب میں شرکت کی جس میں 49خاندانوں نے

 اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اہالیان کیسو نے گاؤں پہنچنے پر وزیر زادہ اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں عبدالطیف،سرتاج احمد خان،حاجی سلطان، گل نواز اور دیگر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر زادہ کی طرف سے کیسو پائپ لائن کے لئے 12کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرکے اس علاقے میں آبنوشی کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے

 اور دوسری ترقیاتی اسکیموں پر کیسو کے عوام نے اُن کا شکریہ اداکیا۔مقررین نے اس موقع پر معاون خصوصی وزیر زادہ اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ اس حکومت کی کارکردگی اور ان کے نظرانداز کردہ علاقے پر توجہ دینے پر کیسو گاؤں پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت ہوگا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر شب کی شاندار استقبال اور بہترین شمولیتی پروگرام منعقد کرنے پر رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز خاص کر نثار دستگیر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے لئے اثاثہ قرار دیا۔مقررین نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا

اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔شمولیتی تقریب کا اہتمام پارٹی سینئر رہنما نثار دستگیر نے کیا تھا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!