شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کرنے پرچترال کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کا شکریہ۔قاری جمال عبدالناصر

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کرنے پرچترال کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کا شکریہ۔قاری جمال عبدالناصر

چترال(نمائندہ چترال آفیئرز)قاری جمال عبد الناصر سینئر نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لوئیر چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال اپنے تحصیل یو سی امراء نظماء دیگر زمہ دارن تمام کارکنان دینی مدارس کے طلباء تمام مسلمانان چترال جن میں ہر طبقہ فکر کے علماء کرم حفاظ قراء وکلاء ڈاکٹرز، تجار، ڈرائیور، زمیندار، کالج اور سکول کے طلباء تمام سیاسی جماعت کے قائیدین اور کارکنان کی طرف سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مہمانان گرامی کے استقبال کرنے مختلف جلسوں میں شمولیت کرنے اور عزت و تکریم کے ساتھ رخصت کرنے پر سلام پیش کرتی ہے کیوں کہ ختم نبوت کے مشن کے اصل داعی اور چوکیداری کا سہرا جمعیت علماء اسلام کے سر سجی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 1974میں قومی اسمبلی میں تمام مسلمانوں کی ختم نبوت کے بارے میں موثر ایمانی وقف کی کامیاب ترجمانی پھر اسی موقف کی حقانیت کی پیش نظر منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے میں دوسرے مکتبہ فکر کے اکابرین وسیاسی قائیدین اس وقت کے وزیر اعظم مرحوم ذولفقار علی بھٹو اور وزراء اور تمام ممبران اسمبلی اور انکی مشاورت اور بھر پور حمایت اور قاید جمعیت حضرت مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ کی مدبرانہ قیادت اور مسلمانان اسلام کی موثر ترجمانی کا راز کار فرما ہے جو رہتی دنیاء تک تاریخ میں سنہری باب سے لکھی جائیگی اب بھی اسمبلی کے اندر اور باہر قاید جمعیت فرزندان مفتی محمود حضرت مولانا فضل الرحمان اور حضرت مولانا عطاوالرحمان کی ولولہ انگیز قیادت ختم نبوت کی حقانیت کی اشاعت اور اس کی دفاع کے لئے پیش پیش ہے جس کی روشنی میں جمعیت کا ہر کارکن عقیدہ ختم نبوت کی بقاء کے لئے جان ومال کی قربانی کے ساتھ ختم نبوت کی ایمانی تحریک کی بقاء کے لئے چوکیداری اور اُمت مسلمہ کی ترجمانی کو ایمان کا اہم اور اولین حصہ تصور کرتے ہوئے سیف بے نیام کے طور پر رات دن شجر ختم نبوت کی ابیاری اور حفاظت میں مصروف ہیں نیز ہم تحریک ختم نبوت کے مرحوم علماء کرم امام شریعت سید عطاواللہ شاہ بخاری، حضرت امام احمد علی لاہوری،علامہ سید یوسف بنوری،حضرت مولانا مودودی، حضرت مولانا غلام غوث ہزاروی، حضرت مولانامحمد عبداللہ درخواستی، حضرت مولانا محمد ایوب جان بنوری، حضرت علامہ شاہ احمد نورانی، حضرت مولانا خان محمد و دیگر جید علماء کرام سیاسی قائیدین خان عبدالغفار خان،خان عبدالولی خان، میاں طفیل محمد، پروفیسر غفوراحمد، وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ و دیگر معتبر سیاسی قائیدین اور ناموس رسالت قوانین کو ائینی تحفظ دینے پر شہد جنرل محمد ضیاء الحق اور دیگر عاشقان رسولؐ کی عظیم اور کامیاب جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ ایمان ویقین پر مشتمل تاریخ کے سنہری ا وراق قیامت تک مشعل راہ کا کرردار کرتے رہینگ۔اُنہوں نے کہا کہ ختم نبوت کاعقیدہ ایمان کا حصہ اور ہر مسلمان کے لئے مقصد حیات اور زریعہ نجات ہے اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ہم سب کو ختم نبوت کی چوکیداری کا اعزازعطاء فرمائے ۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!