شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاروان انقلاب چترال سے روانہ

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاروان انقلاب چترال سے روانہ

چترال (چترال آفیئرز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاروان انقلاب جمعہ کے روز چترال سے روانہ ہوئی جوکہ 14اگست کو وزیر ستان میں اختتام پذیر ہوگا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل کی قیادت میں بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر

مشتمل کارواں اتالیق چوک چترال سے صبح 10بجے روانہ ہوگئی جس کا لواری ٹنل تک پہنچنے تک مختلف مقامات بروز، کیسو، دروش، میرکھنی اور زیارت میں استقبال کیاگیا۔ روانگی سے قبل اور راستے میں استقبال کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے

سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ کاروان کو چترال سے شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ چترال کے لوگ کبھی بھی استعماری قوتوں کو تسلیم نہیں کیا اور انگریزوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اب بھی پاکستان کو امریکہ کے غلاموں کی غلامی سے آزاد کرنے کا ابتداء یہاں سے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس کاروان کے تین بڑے مقاصد میں اسلام، پاکستان او ر نوجوان ہیں جوکہ تینوں آج خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ

یہ ملک قربانی دے کر اس لئے حاصل کیا گیا تھاکہ یہاں شریعت محمد ی نافذ ہو اور یہاں انسان کو بندوں کی غلامی سے نجات ملے لیکن 75سال بعد غلامی کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک پر مافیا کا راج ہے جنہوں نے اس مملکت خداداد کو اپنا اڈہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ

 آج نوجوان بے روزگار ہے جوکہ ملک کی آبادی کا 71فیصد ہے اور نوجوانوں کو جھانسہ دے کر حکومت حاصل کرنے والوں نے انہیں کھیلوں میں بھی آگے نہیں لے جاسکے اور ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا ایک میڈل بھی جیتنے میں ناکام رہنا اس کا بین ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ملک کی حقیقی آزادی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

 اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین، جے آئی یوتھ کے جہانزیب، اشفاق اور دوسرے بھی موجود تھے۔ چترال میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی سیاسی سرگرمی بتائی جاتی ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!