شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ہائرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف چترال کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔سلیمان احمد

ہائرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف چترال کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔سلیمان احمد

چترال(چترال آفیئرز)ہائرایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی آف چترال کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریگی۔یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اکیڈیمکس سلیمان احمد نے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے ساتھ میٹنگ میں کہی اس موقع پر یونیورسٹی میں تمام شعبوں کے سربراہان اور انتظامی حکام موجود تھے

میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس کو جامعہ چترال کی تعلیمی،تدریسی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سلیمان احمد کا یہ پہلا دورہ تھا اُنہوں نے پہلے روزیونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی یونیورسٹی حکام کے ساتھ ایک الگ میٹنگ میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس نے ایسوسی ایٹ ڈگری سے لیکر پی ایچ ڈی پروگرام تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ معیار کے پیمانوں پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی پراظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا

کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو ایسے ہنر سے مزین کیا جائے جس کی مارکیٹ صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں میں ضرورت ہو۔چار سمسٹروں کے بعد جو طالب علم ڈگری لینا چاہیں ان کو ایسوسی ایٹ ڈگری دی جائے اور جوبی ایس کی سطح تک جاری رکھنا چاہیں ان کو پانچویں سمسٹر میں داخل کیا جائے۔

سلیمان احمد نے ایک اور مجلہ لسانیات اور ادب کے نام سے ایس ای سی کے جرائد میں جگہ پانے پر یوینورسٹی آف چترال کو مبارک باد دی اس سے پہلے ریلجیئس سٹڈیز کے مجلے کو2020میں منظوری کی سند دی گئی تھی۔
یہ اس بات کا مظہر ہے کہ یونیورسٹی آف چترال تحقیق کے شعبے میں اعلیٰ معیار پر توجہ دیتی ہے۔
اس موقع پرڈائریکٹر اکیڈیمکس نے

 مجلہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر کفایت اللہ کو مجلے کی منظوری کی دستاویز پیش کی۔
یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر نے ہائی ایجوکیشن کمیشن کے تعاون اور سلیمان احمد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ یونیورسٹی آف چترال تحقیق اور تعلیم میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!