شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اے سی مستوج شاہ عدنان کا دورہ یارخون،بازارکا معائنہ،گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی

اے سی مستوج شاہ عدنان کا دورہ یارخون،بازارکا معائنہ،گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے احکامات کی روشنی میں

شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے یارخون ویلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر معراج عالم تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ انہوں نے کاروباری مقامات کا بھی دورہ کرکے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے کے ساتھ ساتھ فوڈ آئٹمز کی تاریخ تنسیخ بھی چیک کیے۔

گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے کاروبار میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور کئی دوسرے دکانداروں کو آئندہ کے لئے احتیاط برتنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی گئی۔

اے سی شاہ عدنان نے معراج عالم تحصیلدار کے ہمراہ زیر تعمیر روڈ کا بھی جائزہ لیا

اور کام کے معیار کو چیک کرنے کے بعد متعلقہ ٹھیکہ دار کو کام کا معیار ٹھیک نہ ہونے پرتاحکم ثانی کام بند کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!