شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / کراچی سے چترال آیا ہوا مہمان دریائے چترال میں گر کر لاپتہ

کراچی سے چترال آیا ہوا مہمان دریائے چترال میں گر کر لاپتہ

چترال (چترال آفیئرز) کراچی سے چترال شغور آئے ہوئے مہمان نے واپس گھر جاتے ہوئے چترال دنین گہتک آڈے میں ٹھلنے کے بعد دریائے چترال میں گر گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کیا لیکن تا حال ڈیڈ باڈی کا سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق رحیم عیسانی کا تعلق کراچی سے ہے جو کہ لوئر چترال شغور اپنے دوست کے گھر آیا ہوا تھا اور مہلک بیماری مرگی کا مریض تھا واپسی پر دریائے چترال کے کنارے آڈے پر ٹھلتے ہوئے مرگی کا دورہ پڑنے سے دریائے چترال میں گر گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم ڈیڈ باڈی کے لئے سرچ آپریشن کر رہی ہے.

کراچی سے چترال آئے ہوئے مہمان دریائے چترال میں گر کر لاپتہ

Facebook Comments
error: Content is protected !!