شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / چترال میں پی ٹی آئی اپنی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سےبری طرح نا کام ہو چکی ہے ۔مولانا شہزاد اشرفی

چترال میں پی ٹی آئی اپنی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سےبری طرح نا کام ہو چکی ہے ۔مولانا شہزاد اشرفی

چترال (چترال آفیئرز) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں اقتدار میں آٹھ سال مکمل ہوگیا ہے۔مگر تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے کے سب بڑے ضلع چترال (اپرولوئر) میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار چترال سے تعلق رکھنے والا لاہور میں مقیم نوجوانوں عالم دین اور جمعیت طلباء اسلام چترال لاہور کے سابق صدر مولانا شہزاد اشرفی نے ہمارے نمائندے سے بذریعہ ٹیلیفون کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں چترالی عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ایک لاکھ کے قریب ووٹ دئیے جس کا خمیازہ اب وہ کمر توڑ مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جہاں پورے ملک میں عوام پریشان ہیں وہاں اہلیاں چترال بھی تحریک انصاف سے مکمل مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں ملوث ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے۔پارٹی قیادت کا اس پر ردعمل نہ دینا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔انہوں نے چترال کے تعمیر اور ترقی کے حوالے سے اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ اور سینیٹر فلک ناز کے کارکردگی کو بھی صفر قراردے دیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!