شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین کے نو منتخب صدر اور کابینہ کی سرپرستی میں آل ورکشاپس ایسوسی ایشن اور تجار براداری کے مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔ محمد عیسی رہنما آل ورکشاپس ایسوسی ایشن چترال

تجار یونین کے نو منتخب صدر اور کابینہ کی سرپرستی میں آل ورکشاپس ایسوسی ایشن اور تجار براداری کے مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔ محمد عیسی رہنما آل ورکشاپس ایسوسی ایشن چترال

چترال (نمائندہ چترال آفیئرز) آل ورکشاپ ایسوسی ایشن چترال کے سابق و نو منتخب صدر محمد عیسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے ان تمام دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے حسب روایت اس مرتبہ بھی مجھ ناچیز اور میرے کابینہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا بھروسہ کیا اور ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر مجھے اور میری کابینہ کو کامیاب کیا۔ اس پر میں ان تمام کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور اللہ سے دعا گو ہوں کہ مجھے اور میری کابینہ کو ورکشاپ اور تجار برادری کے توقعات پر پورا اترنے کی استطاعت عطا فرمائے اور ہمیں صحیح معنوں میں تجار برادری کی خدمت کرنے کی صلاحیت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار میں نے تمام ورکشاپس ایسوسی ایشن سے اپنے ارکان منتخب کرکے اور ان کی مشاورت سے اور تجار یونین کی نو منتخب صدر بشیر احمد ، نائب صدر اطہر اقبال کی نمائندگی میں آل ورکشاپس ایسوسی ایشن کو درپیش تمام مسائل جن میں دنین شارگو سٹیڈیم میں ٹرانسفارمر کی تنصیب اور دیگر ورکشاپس میں پانی اور باتھ رومز کے قیام عمل میں لانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اس سلسلے میں میں اپنے کابینہ کے ساتھ ملکر اپنے منتخب نمائندوں وزیر زادہ ، ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان کو بھی ان امور کی انجام دہی کے لیے کوششیں بروئے کار لاؤں گا۔ اس ضمن میں ناچیز نے اس سے قبل بھی ان مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے قرارداد جمع کی تھی۔اس کے علاوہ میں نے شہزادہ مقصود سربراہ ایس آر ایس پی سے استدعا کرتا ہوںکہ وہ بھی ان امور کی انجام دہی کے لیے ہماری معاونت کریں۔ آر پی ایم سربراہ اے کے آر ایس پی کی خدمت میں بھیعرض کرتا ہوں کہ وہ بھی ان مسائل کے حل میں ہماری معاونت کریں

Facebook Comments
error: Content is protected !!