شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / تجار یونین چترال بازار کی نو منتخب کابینہ کے ارکان کاڈی پی او چترال سے ملاقات

تجار یونین چترال بازار کی نو منتخب کابینہ کے ارکان کاڈی پی او چترال سے ملاقات

چترال ( نمائندہ چترال آفیئرز )تجار یونین چترال بازار کی نو منتخب کابینہ کے ارکان صدر بشیر احمد، سینئر نائب صدر اظہر اقبال، جنرل سیکرٹری عبد الحق،سیکرٹری اطلاعات عبدالرازق براموش و دیگر نے

 ڈی پی او چترال لوئر سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے چترال بازار میں تجار برادری کو درپیش مسائل بارے ڈی پی او صاحبہ کو آگاہی دلانے کے ساتھ چند امور کی طرف فوری توجہ دینے اور حل کرنے کی درخواست کی۔

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ

چترال بازار کی تنگی کے باعث “ون وے” کا نظام درست ہے مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ کو ون وے قرار دینے کی وجہ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ اور ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا ہسپتال روڈ کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دینا نہایت ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا

 کہ بازار میں رش کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کی آزادانہ چہل پہل پر بھی پابندی ہے۔ البتہ ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ہوتے ہیں اور بازار میں رش بھی کم ہوتا ہے لہذا ان دو دنوں میں گڈز ٹرانسپورٹ کی بازار آمد کے سلسلے میں مقررہ اوقات اور مقدار میں اضافہ کیا جائے تاکہ دکانداروں کے سامان کی جلد رسائی ممکن ہوسکے۔

وفد کے ارکان نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ چترال بازار کے ملحقہ علاقوں میں منشیات خاص کرکے “آئیس” کا استعمال عروج پر ہے جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ تباہی کی طرف جا رہا ہے، لہذا اس پر بھی کماحقہ توجہ دینے کے ساتھ اس کی ترسیل کے سورس کا کھوج لگا کر سمگلروں کو قانون کی گرفت میں لی جائے تاکہ نشے کی لعنت سے نوجوان نسل کو بچایا جاسکے۔ ڈی پی او محترم شمروز صاحبہ

نے تجار برادری کے وفد کی باتیں توجہ سے سنیں اور مقدر بھر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!