شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بائی پاس دکانداروں کا دیرینہ مسئلہ واٹر سپلائی سکیم بائی پاس روڈ چترال لویر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

بائی پاس دکانداروں کا دیرینہ مسئلہ واٹر سپلائی سکیم بائی پاس روڈ چترال لویر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

چترال(چترال آفئیرز)کئی سالوں سے بائی پاس روڈ کے دوکانداروں کا پینے کے پانی کا دیرینہ مسلہ حل ھوگیا۔

صدر تجار یونین بشیر احمد اور مینیجر ڈپلیو اس یو چترال منیر احمد نے واٹر سپلائی سکیم بائی پاس روڈ چترال کا باقاعدہ افتتاح کیااور بازار کے مختلف مقامات پر اسٹمپ پوسٹ لگائے گئے۔
اس موقع پر تاجروں سے بات کرتے ہوئے صدر تجار یونین اور مینجر ڈپلیو اس یو نے تاجروں پر زور دیا کہ پانی نعمت خداوندی ہے اس کو ضائع نہ کریں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ہمارا ماحول آلودہ نہ ہو اور ہم

بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ صحت مند ماحول ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہوتی ہے۔
تاجروں نے تجار یونین چترال اور ڈپلو اس یو والوں کا شکریہ ادا کیااور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سےبچانے اور ماحول کو صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی

Facebook Comments
error: Content is protected !!